برطانوی شاہی جوڑے کی دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان

شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 14سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 ستمبر 2019 18:41

برطانوی شاہی جوڑے کی دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) برطانوی کنگسٹن پیلس نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا، شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن اکتوبر میں 4 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، شاہی جوڑا آغا خان سنٹر کی تقریب میں شرکت کرے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی کنگسٹن پیلس نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کرے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔دورے سے قبل شاہی جوڑا 2 اکتوبر کو آغا خان سنٹر کی تقریب میں شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :