چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دے دیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:08

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس فائز عیسٰی کیخلاف صدارتی ریفرنس سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس فائز عیسٰی کے خلاف زیرسماعت صدارتی ریفرنس سے متعلق دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دے دیاہے جو24ستمبر کوایک بجے آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

فل کورٹ کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے، یادرہے کہ گزشتہ سماعت پرجسٹس فائز عیسٰی کے وکیل منیراے ملک نے سات رکنی لارجربنچ پراعتراض اٹھاتے ہوئے استدعا کی تھی کہ آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیاجائے، فاضل وکیل کے اعتراض کے بعدسات رکنی بنچ کو تحلیل کرتے ہوئے یہ معاملہ چیف جسٹس کوبھیجوادیا گیاتھا جس میں آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے از سرنوبنچ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی تھی ، اوراب چیف جسٹس کی جانب سے فل کورٹ تشکیل دیدیا گیاہے جو 24ستمبر کوایک بجے درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :