انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق خصوصی ورکشاپ کاانعقاد

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:09

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن کے انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق خصوصی ورکشاپ کے پانچویں سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میںآر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کی ہدایت پر کیا گیا۔

ورکشاپ کے انعقاد کامقصد پولیس انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مقدمات کی درست تفتیش ، شہادتوں کو اکٹھا کرنا ، تفتیش میں پائے جانے والے نقائص اور انکی درستگی سے آگاہ کرنا ہے۔ ورکشاپ میں لیکچر کے لئے انسداد دہشتگردی کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل طاہر کاظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اپنے دفتر میںانسداد دہشتگردی مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار اور پولیس تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی اور دیگر امور سے متعلق ورکشاپ کے پانچویں سیشن کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں ریجن کے چاروں اضلاع کے ہر انسپکٹرز کو دو سیشنز میں تربیت دی جارہی ہے جسکے دو فیز کے چار سیشن مکمل ہو چکے ہیں۔ دوسرے فیز اور پانچویں سیشن کی ورکشاپ میں ضلع راولپنڈی سے 05انسپکٹرز،جہلم سی3،چکوال سی3اور اٹک سے ایک انسپکٹر نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں لیکچر کے لئے انسداد دہشتگردی کور ٹ کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل طاہر کاظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا،جبکہ ایس پی لیگل آر پی او دفتر راجہ عظمت حیات نے بھی شرکاء کو خصوصی طور پر تفتیش کے طریقہ کار کے متعلق لیکچر دیا۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ورکشاپ کے شرکاء کو انتہائی جامع انداز میں دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش کی درست اور منظم انداز میں تفتیش کے طریقہ کارکے متعلق لیکچر دیا۔ورکشاپ کے شرکاء کو خصو صی طور پر دہشتگردی کے مقدمات میںمادی شہادتوں کے حصول اور انکی درست انداز میں عدالت میں پیش کرنے کے طریقہ کار کو وضح کیا گیا،نیز شرکاء کو اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات چونکہ سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں ان میں کسی قسم کی کمی یا نقائص سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے اس لئے ان مقدمات میں تفتیش کرتے وقت تمام پہلوئوں کو ہر صو رت مدنظر رکھیں اور کسی بھی شہادت کو غیر اہم نہ سمجھیں، تاکہ ملزمان کسی بھی صورت سزا سے بچ نہ سکیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کرنے سے پولیس افسران کی دہشتگردی کے مقدمات کے متعلق تفتیشی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی ۔راولپنڈی ریجن کے تمام انسپکٹرزکو اس ورکشاپ کے ذریعے دہشتگردی کے مقدمات کی درست انداز میں تفتیش سے متعلق آگاہی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :