Live Updates

سابقہ حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر دیا ،طاہر اقبال چوہدری

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:13

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری ،رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ سالہا سال تک ملک کو دونوں بڑی پارٹیوں کے لیڈروں نے دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کر دیا ہے وہ ممالک جو نہ صرف ہمارے ساتھ بلکہ ہمارے بعد آزاد ہوئے وہ ترقی و کامرانی کی حدوں کو چھو رہے ہیںاور اس ملک کو شریف اور بھٹو زرداری نے مل کر تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے تمام اداروں کو غلام بنا کر انہیں اس قدر مفلوج کیاکردیا کہ وہ اپنے فرائض تک صحیح طریقہ سے ادا نہ کرسکے اس طرح وہ ریاست کے ملازم کی بجائے ان دو خاندانوں کے ذاتی ملازم بن کر رہ گئے اور ان کی کارکردگی زیرو ہوگئی اور آج یہ ادارے آزادانہ طریقہ سے کام کر رہے ہیں اور ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ڈاکوئوں کا احتساب ہورہا ہے تو انہیں وفاق بھی خطرے میں دکھائی دے رہا ہے اور جمہوریت کا مستقبل بھی تاریک نظر آرہا ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ آج ایف آئی اے اور دیگر سرکاری ادارے آزادانہ کام کر رہے ہیں توانہیں سب غلط نظر آرہا ہے طاہر اقبال نے کہا کہ نیب کا چیئرمین عمران خان نے نامزد نہیں کیا انہیںپی پی اورن لیگ نے مل کر نامزد کیا ہے جب تمام جماعتیں مسلم لیگ ن پر زور دے رہی تھیں کہ نیب کے قوانین میں مل کر ترمیم کرلیں تو یہی جماعت اس ترمیم کی سخت مخالف تھی انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ ان کے بنائے ہوئے قوانین اور ان کے نامزد چیئرمین کی زد میں یہ خود بھی آسکتے ہیں عمران خان پر الزام تراشی کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں اور اپنے کرتوتوں کا حساب دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات