حکومت کی دوسروں کا آڈٹ کرنے والےادارے کےآڈٹ کی ہدایت

حکومت کا مانیٹرنگ ادارے کے آڈٹ کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے رجوع، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ڈی جی ایم اینڈ ای کے مالی سال19-2018ء کا آڈٹ کرے گا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 ستمبر 2019 18:59

حکومت کی دوسروں کا آڈٹ کرنے والےادارے کےآڈٹ کی ہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) حکومت پنجاب نے دوسرے اداروں کی مانیٹرنگ کرنے والوں کے آڈٹ کا کی ہدایت کردی۔ حکومت نے مانیٹرنگ ادارے کے آڈٹ کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے رجوع کرلیا، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ڈی جی ایم اینڈ ای کے مالی سال19-2018ء کا آڈٹ کرے گا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پنجاب نے دوسرے اداروں کی مانیٹرنگ کرنے والوں کے آڈٹ کا کی ہدایت کردی ہے۔

مانیٹرنگ ادارے کے آڈٹ کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے رجوع کرلیا۔ پی اینڈ ڈی بورڈ نے ڈی جی ایم اینڈ ای کے آڈٹ کے لیے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی ایم اینڈ ای کا مکمل ریکارڈ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ارسال کیا جائےگا۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ڈی جی ایم اینڈ ای کے مالی سال 19-2018ء کا آڈٹ کرے گا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میںاینٹی کرپشن سرگودھا نے سرگودھا ڈویژن میںسرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ضلع خوشاب رضوان اشرف کی نگرانی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نادہندگان سی23 لاکھ 34 ہزار8 سو59 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے، اسی طرح محکمہ اینٹی کرپشن ضلع میانوالی میں محمد خرم انور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میانوالی کی نگرانی میں میونسپل کارپوریشن میانوالی نے نادہندگان سے 5 لاکھ 75 ہزار3 سو75 روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کروا دیئے۔اینٹی کرپشن سرگودھا کی ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے تھانہ اینٹی کرپشن بھکر کے 2 ملزمان محمد عرفان صادق اور وحید رضوان نے گرفتار ی سے بچنے کے لیے سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی۔