گورنر سندھ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی گورنر ہائوس میں ملاقات

کراچی سمیت صوبہ بھر میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لئے جاری منصوبوں کے بارے میں گفتگو

جمعہ ستمبر 19:13

گورنر سندھ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کی گورنر ہائوس میں ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزارت آبی وسائل کی جانب سے کراچی سمیت صوبہ بھر میں پانی کی کمی پورا کرنے کے لئے جاری منصوبوں کے بارے میں گفتگو ہوئی۔ گورنر سندھ و وفاقی وزیر نے شہریوں کو پانی کی بلا تعطل فراہمی کا عمل یقینی بنانے کا عزم بھی کیا۔ گورنر سندھ نے نکاسی و فراہمی آب کے لئے وفاق کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔