شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پروگریس جاننے کے لئے گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

گرین لائن منصوبے سے عوام کو سستی اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی،عمران اسماعیل کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:13

شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پروگریس جاننے کے لئے گورنر ہائوس میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاق کے تحت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پروگریس جاننے کے لئے گورنر ہائوس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کیا۔ اجلاس میں چیئرمین ایس آئی ڈی سی ایل ثمر علی خان ، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، CEOایس آئی ڈی سی ایل صالح فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرکاء کی جانب سے گورنر سندھ کو بریفنگ میں بتایا کہ وفاق کے تحت کراچی میں جاری پانچوں منصوبوں کا 90 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیا جاچکا ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار پر اپنے اطمیناں کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین لائن منصوبے سے عوام کو سستی اور آرام دہ سفری سہولیات میسر آئیں گی جبکہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی سے کراچی میں ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :