تعلیم کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ٹنڈو محمد خان

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:15

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ٹنڈومحمدخان راجا نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ تعلیم کی بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخل کرانے کے لئے ایجوکیشن ڈرائیو کا آغاز ہو چکا ہے یہ بات انہوں نے ضلع ٹنڈومحمدخان کے مختلف اسکولوں کا معائنہ کرنے کے بعدمین پرائمری اسکول ٹنڈومحمدخان میں ہیڈ ٹیچرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی راجا نثار میمن نے کہا کہ تمام اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنا فریضہ ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کا اعتماد سرکاری اسکولوں پر بحال ہو سکے اساتذہ اور والدین کو چاہیے کہ جہالت کے خاتمے کے مل جل کر تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اپنے اور علاقے کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم دلانے کے لئے اسکولوں میں داخل کرائیں بچے مستقبل کا معمار ہوتے ہیں اور ملکی ترقی میں تعلیم اور صحت بہت ضروری ہے ٹنڈومحمدخان میں تعلیم کی شرح میں اضافے کے لئے ہم نے عملی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے میں سبھی اسکولوں میں خود جاکر اسکولوں کے مسائل حل کروں گاا س موقع پر پ ٹ الف رہنما عارف قریشی ، تاج محمد رونجھو اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :