سانگھڑ ،پیرومل کی حدود میں کار سواروں پر فائرنگ بھمبرو برادری کے 2 افراد جاںبحق

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:16

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پیرومل کی حدود میں کار سواروں پر فائرنگ بھمبرو برادری کے دو افراد جاںبحق ایک شدید زخمی پیرومل پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راجڑ برادری کا ایک شخص گرفتار واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدکرلی ایس ایس پی سانگھڑ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب پیرومل تھانے کی حدود میں کار سوار بھمبرو برادری کے تین افراد حیدرآباد کورٹ سے شنوائی دیکر واپس آرہے تھے کہ راستے پر موجود راجڑ برادری نے کار پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھمبرو برادری کے دو افراد موقع پرجانبحق ہوگئے اور ایک زخمی ہوا جانبحق ہونے والوں میں احمد خان بھمبرو غلام حسین بھمبرو جبکہ زخمی کا نام مبین بھمبرو بتایا جارہا ہے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق گاں حاجی ابراہیم بھمبرو سے ہے دوسری جانب جانبحق ہونے والے افراد اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو تشوشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کردیا ہے واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس وقوعہ پر پہنچ گء ھیایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پیرومل واقعہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہیاور استعمال ہونے والا اسلحہ موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے دیگر ملزمان کی گرفتاری کہ لیے چھاپیماریجارہے رہے ہیں یہ واقعہ پرانی دشمنی پر ہوا ہے دونوں فریقین کا کیسز عدالتوں میں چل رہا ہے ۔