تاجدار ختم نبوت کانفرنس25ستمبر بروزبدھ سرزمین چنیوٹ میں منعقد ہو گی

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:17

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) تاجدار ختم نبوت کانفرنس25ستمبر بروزبدھ سرزمین چنیوٹ میں منعقد ہو گی تحریک پاکستان و تحریک ختم نبوت کے قائدین پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی، پیر سید جماعت علی شاہ علی پوری، مولانا ابوالحسنات قادری، شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی، علامہ سید خلیل احمد قادری، مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی، مجاہد ملت مولانا عبدالستار نیازی کی یاد میں مورخہ 25ستمبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء ٹی سی ایف گرائونڈ نزد مدرسہ فیضان مدینہ میں زیر سر پرستی صاحبزادہ پیر سید شفیق شاہ گیلانی، زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید طاہر شاہ قادری ہمدانی منعقد ہو گی جے یو پی کے رہنما میڈیا انچارج محمد حبیب قادری نے بتایا کہ کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید نوالحق قادری ایم این اے ، صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن شاہ، ممتاز عالم دین صاحبزادہ خادم حسین خورشید الازہری، صاحبزادہ پیر محمد عمران ابدالی انگلینڈ مفتی عبدالحمید چشتی ،مولا نا قمر ظہور ترابی، صاحبزادہ امان اللہ ہاشمی ، مفتی مولانا امتیاز احمد حقانی ، مولانا احمد علی ہرل ، ممتاز قانون دان میاں بدیع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ خصوصی خطاب کریں گے ضلع بھر سے جید علما کرام و مشائخ عظام دانش وار سیاسی و مذہبی شخصیات بھاری تعداد میں شریک ہونگے جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ملک بھر سے ہزاروں فرزندان توحیدر خصوصی شرکت کریں گے