اٹک، جی ٹی روڈ گلبرگ ٹاؤن کے قریب حادثہ ،5 خواتین زخمی

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:17

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) جی ٹی روڈ گلبرگ ٹاؤن کے قریب کیری وین کا وہیل نکل جانے کے باعث ٹریفک حادثہ جس کی وجہ سے کیری وین روڈ پر الٹ گئی تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ گلبرگ ٹاؤن کے قریب کیری وین کا وہیل نکل جانے کے سبب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے 5 خواتین زخمی، اطلاع ملنے ریسکیو1122حضرو کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو طبی امداد دینے کے تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیازخمیوں میں آمینہ، حمیرا، ہماء، اختر بیگم اور حشمت شامل ہیں.کیری وین ٹیکسلا سے پشاور جا رہی تھی۔