ڈپٹی کمشنر ٹوبہ میاں محسن رشید اورڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد سعید نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:17

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ میاں محسن رشید اورڈی ایس پی ٹریفک مہر محمد سعید نے بطور نمائندہ ڈی پی اوشہریوں کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ڈی پی اوآفس کے لان میںکھلی کچہری کا انعقاد کیا ،اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید اور ڈی ایس پی مہر محمد سعید سیال نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدحکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام والناس کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے ہیں ، ضلع بھرکے تمام محکمہ جا ت کے متعلق شکایات کو براہ راست خود سناہے تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شاہد رحمان،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میاںمحمد زاہد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مسعوداحمد ورک اورتحصیلدار ٹوبہ جنید اختربھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :