نیب کی کارکردگی خود نیب پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،سید نیر حسین بخاری

حکومتی اراکین اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں سے قبل ہی ان کی گرفتاریوں کا دعوی کرتے ہیں، تمام کام حکومت کی ہدایات پر ہوتا ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نیب کی کارکردگی خود نیب پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومتی اراکین اپوزیشن رہنمائوں کی گرفتاریوں سے قبل ہی ان کی گرفتاریوں کا دعوی کرتے ہیں۔ تمام کام حکومت کی ہدایات پر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پولی کلینک اسلام آباد سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید خورشید احمد شاہ کے خلاف صرف تحقیقات جاری ہیں ۔

تحقیقات کے ابتدائی مراحل میں اپوزیشن رہنمائوں کو گرفتار کیا جاتا ہے مگر حکومت سے تعلق رکھنے والوں کو ریفرنس دائر ہونے کے باوجود بھی گرفتار نہیں کیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔ سید نیر بخاری نے کہا کہ نیب کے ذریعے سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور انہیں بدنام کرنے کا کام لیا جا رہا ہے۔