گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئر (ر)اعجاز احمد شاہ کی ملا قات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ ستمبر 19:23

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئر (ر)اعجاز ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبے میں عوام با لخصو ص دور افتادہ علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے ۔

متعلقہ عنوان :