کوہلو ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

جمعہ ستمبر 19:28

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قبائلی رہنماوں اور شہریوں نے پریس کلب سے ریلی نکالی جو بنک چوک سے ہوتے ہوئے ٹریفک چوک تک پہنچ گئی جہاں قبائلی رہنماء وڈیرہ ربنواز مری ،وڈیرہ نواز شریف و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیر یوں پر اپنے مظالم بند کریںکشمیری عوام تنہا نہیں ہیں پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے شہریوں نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے۔