انٹر بینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں استحکام رہا

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:31

انٹر بینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.25روپے سے گھٹ کر156.10روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے سے کم ہوکر 156.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت156.30روپے پر بدستور برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میںایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید172.50روپے سے گھٹ کر171.50روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے 194روپے سے بڑھ کر195.50روپے فروخت 195.50روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :