قصور،سائیں دی کھوئی پتوکی میں ٹریفک حادثہ،ایک پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ ستمبر 19:41

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) سائیں دی کھوئی پتوکی میں ٹریفک حادثہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالخالق اور عرفان جو کہ پولیس ملازمین ہیں موٹرسائیکل پر آرہے تھے کہ جب وہ سائیں دی کھوئی پتوکی کے قریب پہنچے توپیچھے سے آنے والے تیزرفتار نا معلوم ٹرک کی زد میں آکر کچلے گئے۔عبدالخالق موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عرفان شدید زخمی ہو گیا، جسے ریسکیو1122 ٹیم نے علاج کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا ۔