انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیزاقدامات اٹھائے، ترجمان دفتر خارجہ

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انسانی حقوق کونسل کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے۔ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل

جمعہ 20 ستمبر 2019 19:57

انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیزاقدامات اٹھائے، ترجمان دفتر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیرپرنتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال اقوام متحدہ کی توجہ کا مرکزبن چکی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے جموں و کشمیرکی صورتحال پرمستقل توجہ مرکوزرکھی ہے اور اس کے لئے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں، اب انسانی حقوق کونسل کی ذمہ داری ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال میں بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بدترین کرفیو سینتالیس ویں روز بھی برقرار ہے۔ مذہبی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے بعد قابض بھارتی فورسز نے مسجدوں پر بھی کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان پڑے ہیں جبکہ گھروں میں قید کشمیری ضروریات زندگی کو ترس گئے ہیں۔