نصیرآباد:ڈیرہ مرادجمالی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں قبائلی رہنماء وڈیرہ عرض محمد جتک کی قیادت میں جتک ہاوس سے ریلی

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:36

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) ڈیرہ مرادجمالی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں قبائلی رہنماء وڈیرہ عرض محمد جتک کی قیادت میں جتک ہاوس سے ریلی نکالی گئی جو کہ سیول ہسپتال روڈ ،ڈی سی آفیس سے ہوتی ہوئی شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکاہ نے پاک فوج اور کشمیریوں کے حق میں اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے ریلی کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنماء وڈیرہ عرض محمد جتک ،سانولہ خان عمرانی،ڈاکڑ شکرخان پندرانی ،بی اے پی کے رہنماء ڈاکڑ ارباب سکندر پندرانی سمیت ودیگر نے کہا کہ مودی سرکار نے طاقت کے نشے میں آرٹیکلز370 اور 35۔

(جاری ہے)

اے کا خاتمہ کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور اس غیرقانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتاہے بلوچستان کے بسنے رہنے والے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکارکا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگاانہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب دینا ہوگا عالمی برادری کو اب ہر صورت میں بیدار ہونا پڑے گااور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگاانہوں نے کہاکہ مودی سرکار نے گھناونے اقدامات کرکے جنت نظیروادی کشمیر کو جہنم بنادیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہیںجنگی جنون میں مبتلاء مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داو پر لگادیا ہے اور بھارتی اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید خوف وہراس کی فضاء پیدا ہوگئی ہے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن اور بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔