انجینئر مقصود انور پرویز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر ،ْشاہد حسین بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اورعبدالجلیل جان بلا مقابلہ نائب صدر منتخب

جمعہ ستمبر 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) انجینئر مقصود انور پرویز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بلا مقابلہ صدر ،ْشاہد حسین بلا مقابلہ سینئر نائب صدر اورعبدالجلیل جان بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس بات کا اعلان گذشتہ روز الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران ملک نیاز احمد ‘محمد اقبال ‘عابد اللہ خان یوسفزئی نے شرکت کی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انجینئرمقصود انور پرویز ‘ شاہد حسین اورعبدالجلیل جان کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان تینوں عہدیداروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیدیا ۔نو منتخب صدر انجینئر مقصود انور پرویز ‘ نو منتخب سینئر نائب صدر شاہد حسین اور نو منتخب نائب صدر عبدالجلیل جان یکم اکتوبر 2019ء کو اپنے عہدوں کا چا ج سنبھالیں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل 17 ستمبر 2019ء کو سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں کارپوریٹ گروپ سے بزنس مین فورم کے امیدوار انجینئر مقصود انور پرویز 286 ‘ محمد نعیم بٹ 273 ‘ شیر باز الیاس غضنفر بلور 274 اور جنید الطاف 282 ووٹ حاصل کرکے ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران منتخب ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ گروپ سے بزنس مین فورم کے امیدوار حاجی عبدالجلیل جان 820 ‘ صادق امین 812 ‘مجیب الرحمان 812اور غلام بلال جاوید 767 ووٹ حاصل کرکے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب ہوگئے ہیں ۔

اسی طرح بنوں ٹائون ایسوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی ایک خالی نشست پربزنس مین فورم کے محمد سجاد اور خواتین کی مخصوص نشست پر بزنس مین فورم کی ناصرہ لغمانی پہلے ہی بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ان منتخب ہوچکے ہیں۔نو منتخب صدور اور ایگزیکٹو ممبران کے ناموں کا باقاعدہ اعلان 30 ستمبر 2019ء کو سرحد چیمبر کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں کیا جائے گا۔