میر مرتضی بھٹو کا قتل جمہوریت کو ختم کرنے کی گھنائونی سازش تھی، سید مراد علی شاہ

آمر قوتوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا سلسلہ تاحال جاری ہے ، وزیراعلیٰ

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:53

میر مرتضی بھٹو کا قتل جمہوریت کو ختم کرنے کی گھنائونی سازش تھی، سید ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کا سانحہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی گھنائونی سازش تھی اور ا?مر قوتوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات ا?ج شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 23 ویں یوم شہادت کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو ایک بہادر، نڈر اور رحم دل انسان تھے اور انہوں نے سیاست کا ا?غاز ا?مر ضیائ کی ا?مریت کے خلاف اپنی والہانہ جدوجہد سے کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے ہونے کے ناتے میر مرتضیٰ بھٹو نوجوانی میں شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ا?مر قوتوں نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی شہادت کا سانحہ ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی گنہونی سازش تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے جمہوری و انسانی حقوق کے لیئے جدوجہد کرتی رہے گی۔