Live Updates

کرپٹ ٹولے کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے ، ملک اسد کھوکھر

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرتحریک انصاف کے سینئر راہنماملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے ذریعے ملک کے لئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں، سعودی عرب کے کامیاب دورہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں بھی کشمیر کاموقف ڈٹ کر پیش کرینگے اور ان کا خطاب تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔

ا ن خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر نے اپنے ڈیرہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر صحافی میاں محمد الیاس بھی موجود تھے۔ ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور اس ناسور کے بیج کو اس دھرتی سے نا پید کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپوزیشن کرپشن کرنے والوں کی گرفتاریوں پر واویلا کرنے کی بجائے ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا واضح موقف ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی سے کسی صورت انحراف نہیں کیا جا سکتا او ر یہی ہمارا مینڈیٹ ہے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی میں خطاب پاکستانیوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے عین مطابق ہوگا اوروزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں بھارتی بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

انہوںنے مزیرکہاکہ اپوزیشن اپنے اپنے قائدین کی کرپشن کے پیسہ کے تحفظ کے لئے اسمبلی میں غنڈہ گردی، شور شرابہ اور بدمعاشی پر اتر آئی ہے، اپوزیشن نے آج تک کسی عوامی ایشو کے حل کے لئے کبھی آواز بلند نہیں کی، پروڈکشن آرڈر کو اپوزیشن سیاست کے طورپر استعمال کررہی ہے،اپوزیشن کو کشمیر پر آواز بلند کرنے کی توفیق نہیں ہوئی، قوم کو مقروض اور ملک کو کنگال کرنے والے چور،ڈکیت اور لٹیرے اپنے انجام کو پہنچیں گے، کرپٹ ٹولے کی قسمت میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے۔پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے دورِاقتدار میں جووارداتیں کی ہیں ان کا قوم کو حساب دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حواریوں نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات