کربلا کا پرچم رہتی دنیا تک حق کی علامت بن کر لہراتا رہے گا : مجاہد عبدالر سو ل

سر کار دوعالم حضرت محمدؐ نے آل سے محبت کا درس دیا نبی پاکؐ کی آل سے محبت کے بغیر ایمان نا مکمل ہے،انچارج سنی تحریک شیخوپورہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) انچار ج سنی تحریک شیخو پورہ مو لانا شیر محمد مجتبا ئی کی جانب سے آٹھویں سالانہ محفل پاک‘ ذکر امام حسینؓ کانفرنس کا شاہدہ میںانعقاد کیا گیا جس میں عالمی مبلغ اسلام جانشین امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی ‘پیر طریقت سید افضال حسین شاہ ‘پیر سید یوسف شاہ و دیگرپیران عظام نے بھیخصوصی خطاب کیا‘صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ ‘ مفتی جمال الدین بغدادی‘ علامہ مولانا سید برہان حیدر شاہ حافظ آباد‘محمد نوید قادری صدر پاکستان سنی تحریک مریدکے‘حضرت علامہ مولانا رمضان قادری صدر پاکستان سنی تحریک شاہدرہ‘علامہ نعیم قادری رہنما پاکستان سنی تحریک کوٹ پنڈی داس‘ضلعی میڈیا ایڈوائزر محمد عمران قادری‘چیف کواڈینیٹرعلامہ قاری جمشید احمد قاسمی تحصیل فیروزوالہ‘ محمد ارشد قادری صدر پاکستان سنی تحریک تحصیل فیروزوالہ‘حضرت علامہ مولانا نوید اصغر زمہ دار ‘پاکستان سنی تحریک رانا ٹاون و دیگر علماء مشا ئخ نے خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مہمان خصو صی رہنما سنی تحریک علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاکہ کربلا کا پرچم رہتی دنیا تک حق کی علامت بن کر لہراتا رہیگا۔ سر کار دوعالم حضرت محمدؐ نے آل سے محبت کا درس دیا اور نبی پاکؐ کی آل سے محبت کے بغیر ایمان نہ مکمل ہے ۔ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؓکی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔انہو ں نے مزید کہاکہ واقعہ کر بلا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہا کی شہادت قیامت تک حق وباطل قوتوں کیلئے ایک پیغام ہے کہ جبر وظلم اور طاقت کے زریعے حق وانصاف کو کسی بھی صورت دبایا نہیں جا سکتا یہی وجہ ہے کہ آج کئی سال گزرنے کے بعد بھی مسلمان امام عالی مقام سید نا امام حسین ؓ کی یاد میں مخافل کا انعقاد کرتے ہوئے ان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہیں امام عالی مقام سید نا امام حسین ؓنے کر بلا کے مقام پر اپنا کنبہ قبیلہ قر بان کر دیا مگر باطل کے سامنے اپنا ہاتھ نہیں دیا ان کے اہل وعیال نے جو قربانی دی رہتی دنیا تک ان کا نام دنیا میں عقیدت و احترام سے لیا جائے گا کر بلا کے واقعہ میں ہمیں جو درس ملتا ہے ہماری آنے والے نسلوں کیلئے روشن چراغ ہے انہو ں نے مزید کہاکہ آج پوری دنیا میں بسنے والے لاکھوں مسلمان امام عالی مقام سیدنا امام حسین ؓ اور اہل بیت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔

ان کی قر بانی ہمیں درس دیتی ہے کہ ظالم اور جابر حکمران کے سامنے حق و سچ کی بات کر نا بھی جہاد ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم امام عالی مقام امام حسینؓکی زندگی کو اپناتے ہوئے اپنی آنے والی نسلوں کی پرورش کریں ۔