اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکی ویزا جاری

وزیر خارجہ جواد ظریف اور صدر حسن روحانی پیر کو نیویارک پہنچیں گے،ترجمان ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ

جمعہ 20 ستمبر 2019 22:05

اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی صدر، وزیر خارجہ کو امریکی ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ایرانی مشن برائے اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہناتھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور صدر حسن روحانی پیر کو نیویارک پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :