ملک کے منافع بخش سرکاری اداروں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈور الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین سراپا احتجاج بن گئی

جمعہ ستمبر 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) ملک کے منافع بخش سرکاری اداروں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈور الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین سراپا احتجاج بن گئی، جس نے یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی قیادت میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی، اس موقعہ پر مظاہرین نے حکومت کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انہوں نے سرکاری منافع بخش اداروں کی نجکاری کے خلاف ماضی میں جدوجہد کی تھی اور آئندہ بھی کریں گے، انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت لیسکو جیسے منافع بخش ادارے سمیت دیگراداروں کی نجکاری سے باز رہے۔