جرائم کے خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کواولین ترجیح دی جائے، عمران محمود

نجی ٹارچر سیل،زیر حراست، ملزمان پر تشدد،گمشدہ اور جنسی ہراسگی کے شکار بچو ں کے معاملات میں کوتاہی گز برداشت نہیں کی جائے، آر پی او

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:00

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) جرائم کے خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کواولین ترجیح دی جائے ۔نجی ٹارچر سیل،زیر حراست، ملزمان پر تشدد،گمشدہ اور جنسی ہراسگی کے شکار بچو ں کے معاملات میں کوتاہی گز برداشت نہیں کی جائے گی،آر پی او عمران محمود۔پولیس کے ہزارو ں جوانوں نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کرتے ہوئے بغیر کسی خوف و لالچ کے اپنی جانیں قربان کی ہیںجن کی قربانیوں کونظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،چند کرپٹ عناصر کی وجہ سے معاشرہ میں پولیس کا امیج خراب ہو رہا ہے ایسے عناصر کی نشاندہی پر قرار واقعی سزا دیتے ہوئے محکمہ سے نکال دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہارریجنل پولیس آفیسر عمران محمودنے بہاولپور کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسے آر پی او آفس جبکہ بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع سے بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نجی ٹارچر سیل بنانے والے اورتشدد کرنے والے پولیس اہلکاران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی، اس بارے میں ریجن بھر کے ڈی پی او ز سرٹیفکٹ دیں گے کہ ان کے اضلاع میں کوئی نجی ٹارچر سیل نہیں ہے۔

معصوم بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی واقعات کی روک تھام کیلئے والدین اپنا کردار ادا کریں اور اپنے بچو ں کی تربیت اس انداز سے کریں کہ ان کو اچھے اور برے کی تمیز سکھائیں اور ان کو ۔پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تھانہ میں اگر خدانخواستہ کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانہ میں بچوں کے اغواء گھر سے غائب ہونے سمیت دیگر اس قسم کی درخواست پر فوری قانونی کاروائی نہ کرنے والے پولیس اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔دور جدید کے حالات کے مطابق پولیس کو بھی اپنی پرانی روش چھوڑ کر صحیح معنوں میں اپنے آپ کو عوام کا خدمت گزار بنانا ہوگا تاکہ معاشرہ میں پولیس کے امیج کو بہتر کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :