تھانہ ارمڑ میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:23

پشاور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) تھانہ ارمڑ میں خصوصی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ، ایس پی صدر ڈویژن تصور اقبال کی سربراہی میں ہونے والے میٹنگ میں اے ایس ڈی پی او صدر سرکل یوسف جان، ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان، انوسٹی گیشن سٹاف، چوکی انچارجان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ایس پی تصور اقبال نے تھانہ ارمڑ میں ہونے والے سنگین جرائم کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو علاقہ میں جرائم کی روک تھام اور منشیات کے خاتمہ کے لئے بھر اقدامات کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے بعد ازاں تھانہ ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ ساتھ حوالات ، مال خانہ، رجسٹرات اور رہائشی بارکس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل اور ان کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ،