اسلام آباد نیلور پولیس کی بڑی کاروائی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 عدد موبائل فون ،زیورات ،ایل ای ڈی،انٹرنیٹ ڈیوائسز،وارداتو ںمیں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد نیلور پولیس کی بڑی کاروائی ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے دو ارکان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 عدد موبائل فون ، لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات ،ایل ای ڈی،انٹرنیٹ ڈیوائسز،وارداتو ںمیں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکر لیا گیا ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ ،کھنہ ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کی ہد ایا ت پر ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے زونل ایس پیز کو ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کو ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت پر ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ڈی ایس پی اقبال خا ن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ نیلور ارشد علی معہ ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے تما م تر ضر وری وسائل بر ئو ے کا ر لا تے ہو ئے ڈکیت گر وہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان جبراقبال ،مقصود عزیز شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے چار موٹرسائیکل ، 5 موبائل فون لا کھو ں روپے ما لیت کے طلا ئی زیورات ،ایل ای ڈی،انٹرنیٹ ڈیوائسزکے علاوہ اوروارداتو ں میں استعمال ہونے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ، ملزمان کے خلاف تھانہ نیلور کے علاوہ ،کھنہ ، کورال اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیںملزمان اسلام آباد کی حدود میںگن پوائنٹ پر وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ملزمان سابقہ چالان یافتہ ہیں،مزید تفتیش جاری ہے ، آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خا ن اور ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید تھانہ نیلور کے ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ، انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدا یا ت جاری کر تے ہوئے کہا کہ سنگین جر ائم میں ملوث ملزمان کے کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، انہو ںنے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری شہر یو ں کے جان و ما ل کا تحفظ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت یا لا پر واہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔