عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایاجاسکتا،صدر مملکت

پاکستان امن کا خواہاں ہے ،اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے،پاکستان ترکی کے مفاد میں تمام امور پر ترک عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا، عارف علوی کی ترک وفد سے گفتگو

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:27

عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایاجاسکتا،صدر مملکت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایاجاسکتا،پاکستان امن کا خواہاں ہے ،اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے،پاکستان ترکی کے مفاد میں تمام امور پر ترک عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک میڈیا وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے کہاکہ جنگی جنون میں مبتلابھارتی لیڈر شپ ہندوتوا کو عام کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایاجارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایاجاسکتا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ،اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے۔صدر مملکت نے کہاکہ ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیرپر حمایت اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان ترکی کے مفاد میں تمام امور پر ترک عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھے گا