الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے حلف معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار اور سیکریٹری آمنے سامنے گئے

سپریم کورٹ بارنے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی ، سیکرٹری عظمت اللہ چوہدری

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کے حلف معاملے پر صدر سپریم کورٹ بار اور سیکریٹری آمنے سامنے گئے۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار عظمت اللہ چوہدری کے مطابق سپریم کورٹ بارنے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ امان اللہ کنرانی ذاتی حثیت میں درخواست دائر کی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ بار نے صدر امان اللہ کنرانی کو ایسا کوئی مینڈیٹ نہیں دیا ۔انہوںنے کہاکہ اگر مقدمہ سپریم میں مقرر ہوا تو اس درخواست کی مخالفت کی جاے گی ۔انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر نے جو کیا ٹھیک کیا ہوگا ۔