گرفتاریوں ، دھمکیوں سے سندھ حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا،بلاول بھٹو کو کوئی بھی بلیک میل نہیں کر سکتا‘ قمر زمان کائرہ

جیالے تیار ہو جائیں چیئرمین اگلے ماہ وسطی پنجاب کا دورہ کرینگے‘ پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:28

گرفتاریوں ، دھمکیوں سے سندھ حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا،بلاول بھٹو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور دھمکیوں سے سندھ حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا،بلاول بھٹو زرداری کو کوئی بھی بلیک میل نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پنجاب کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے تیار ہو جائیں، اگلے مہینے کے شروع میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وسطی پنجاب کے دورے پر آرہے ہیں،ہم چیئرمین کو ہر ضلع میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کو متحرک کرنے کا وقت آگیا ہے۔جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی سیاست کرے گی،ہم واحد جماعت ہیں جو جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے۔اجلاس میںچودھری اسلم گل، سید حسن مرتضی ،ملک عثمان ،بیرسٹر عامر حسن حاجی عزیزالرحمن چن ، تسنیم قریشی، رائے شاہجہاں، یوسف اعوان اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کا آغاز شہید مرتضی بھٹو کے لئے فاتحہ خوانی سے ہو۔