مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.4ارب روپے کے سودے

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,244 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.4ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,123 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.848 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.103 ارب روپی, ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.033 ارب روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 675.054 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 355.708 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 147.966 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 110.308 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 81.321 ملین روپی, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 50.356 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 41.856 ملین روپی, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.106 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 14.288 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 0.474 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :