مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری خواتین کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر روبینہ فاروق

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:44

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری خواتین کے ساتھ ہیں ان کے حق کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرروبینہ فاروق نے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز کے زیر اہتمام "کشمیری خواتین کے وقار کی بحالی اوران سے اظہار یکجہتی"واک کے اختتام سے کیا ۔

واک میں رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی،ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی ڈاکٹر شہلا قاسم، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرزاسماء عزیز،کوارڈینیڑآرٹس اینڈ سوشل سائنسز فرزانہ ہاشمی فکلیٹی اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک میںمقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والی خواتین کے حق میں طالبات نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ، مودی دہشتگر، انڈیا دہشت گرد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی مائوں بہنوںاور بیٹیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ہم آخری سانس تک کشمیر کی حمایت جاری رکھیں گے اس مشکل وقت میں کشمیری بہنوں کے ساتھ ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا چاہیے تاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے اور وہاں امن و امان کی صورت حال قائم ہوسکے۔