اختیارات سے تجاوز کرنیوالے پولیس افسران کاسخت محکمانہ احتساب ہو گا ،آر پی او راولپنڈی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے کہا ہے کہ اختیارات سے تجاوز اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی نہ بنانے والے پولیس افسران کوسخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا ہو گا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو ہر صور ت یقینی بنانا ہے انصاف میں رکاوٹ اور تاخیر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگاعوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روزاپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران کیا کھلی کچہری میں آئے سائلین نے اپنی دادرسی کے لئے درخواستیںپیش کیں جن پر متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے کھلی کچہری میںسائل خواجہ احسان سکنہ گوجرخان نے درخواست پیش کی کہ سائل کیخلاف تھانہ صدر واہ راولپنڈی میں جھوٹامقدمہ درج ہوا ہے جس پر مذکورہ کی درخواست کو تبدیلی تفتیش کیلئے بورڈ میں بھجوایا گیاسائلہ نسیم اختر نے تھانہ ائیرپورٹ میں درج مقدمہ کے متعلق درخواست دی کہ مقدمہ درست درج نہ ہوا ہے جس پر سائلہ کی درخواست کو تبدیلی تفتیش بورڈ میں بھجوا یا گیاسائلہ روبی سکنہ جہلم نے بذریعہ زیبا اپنی درخواست میں موقف اختیار کیاکہ طاہر کیانی نامی شخص ہراساں کرتا ہے، جس پر آرپی او راولپنڈی نے ڈی پی او جہلم کو فوری انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کئے راجہ عنصر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اپنی گاڑی رنگ کے لئے دی جو ملک شاہد وغیرہ کے ساتھ ملکر غائب کر دی گئی مقدمہ درج نہ ہوا، جس پر سی پی او راولپنڈی کو فوری انکوائری و کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

دیگر متفرق نوعیت کی درخواستوں پر متعلقہ اضلاع کے افسران کو فوری انکوائری وکاروائی کے احکامات جاری کئے گئے آرپی اونے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی نہ بنانے والے پولیس افسران کوسخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا ہو گا کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو ہر صور ت یقینی بنانا ہے انصاف میں رکاوٹ اور تاخیر کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔عوام کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فوری فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔