راولپنڈی، بچے کیساتھ بدفعلی کرنیوالا مولوی گرفتار

تھانہ صدر بیرونی میں متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) راولپنڈی پولیس نے دینی تعلیم حاصل کرنے والی12سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے مولوی ملزم کو گرفتار کر لیاملزم نے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے چند افراد کے ساتھ مل کر پولیس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی بچے کے والدین بھی ’’مولوی‘‘ کے کرتوت پر یقین نہیں کرتے تھے،میڈکل رپورٹ میں بدفعلی ثابت ہونے پر بچے کے والد نے مولوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا نہ صدر بیرونی کے علاقہ دھمیال کیمپ کے قریب 12سالہ جواد کو مسجد کے مولوی لیاقت نے دینی تعلیم دینے کے دوران بدفعلی کا نشانہ بنایا،سی پی او نے ایس پی صدر رائے مظہر اقبال کو وقوعہ کی تحقیق کرنے کا ٹاسک دیا،بچے کے والدین نے بدفعلی کے واقعہ پر کسی قسم کا یقین کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مولوی صاحب ایسا نہیں کر سکتے یہ ہمیں بدنام کرنے کی سازش ہے ،تاہم اطلاعات اس قدر مصدقہ تھیں کہ سی پی او نے حکم دیا کہ بچے کا میڈیکل کروایا جائے،اس بات کا علم جب ملزم مولوی کو ہوا تو اس نے چند افراد کو اکٹھا کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی کروائی اور کہاکہ مجھے بدنام کرنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے ،ملزم کی کوشش تھی کہ بچے کا میڈیکل نہ ہو تاہم سی پی او فیصل رانا نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے از خود اقدام اٹھاتے ہوئے بچے کا میڈیکل کروایا جس میں بچے سے سفاکانہ انداز میں بدفعلی کا ہونا ثابت ہو گیا،جس پر ملزم مولوی لیاقت کو گرفتار کر لیا گیا تھانہ صدر بیرونی میں متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں بدفعلی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ ملزم مولوی لیاقت نے سفاکیت اور انسانیت دشمنی کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے مسجد میں پہلے بچے کو دینی تعلیم دی پھر مسجد میں ہی بدفعلی کی،گناہ اور سفاکیت کرنے کے بعد پھر بچوں کو دینی تعلیم دینے لگاایس پی صدررائے مظہر اقبال نے کہا کہ ملزم کا ڈی این ٹیسٹ کروائے جانے سمیت وہ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :