کشمیر کے وزیر اعظم کے آنسو اور سلیکٹیڈ کی بزدلی سے کشمیر کے سودا کی بوآرہی ہے، جمعیت علمائے اسلام

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی فریاد نے پاکستانی اداروں کو ہلا کرکے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ لہجے میں بات کرنے والا ایک سال کی بربادی کا حساب دیں کنٹینر دینے کاوعدہ کرنے والا آج ہم سے این آر او مانگ رہا ہے مگر عوام ملک کی معاشی اور نظریاتی میدان میں دیوالیہ کرنے والوں کو مزید این آر او دینے کیلئے تیار نہیں آزادی مارچ میں پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہوگا گلی کوچوں میں عاشقان رسول پر گل پاشی ہوگی ،صوبائی رہنما فوج ملک کی جغرافیائی سراحدات جبکہ جمعیت علما اسلام ملک کی نظریاتی سرحدات کی محافظ ہے تاریخ گواہ ہے کہ کل برصغیر سے انگریزوں کو مار بھگایا تھا آج ملک دشمن ایجنٹوں سے وطن عزیز کو آزاد کرائیں گے ، پیام امن کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:50

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں مولانا عبدالواسع مولانا سید آغا محمود شاہ مولانا کمال الدین دلاور خان کاکڑ مولوی سرور موسی خیل محمد نواز کاکڑ مولانا محمد صدیق مینگل وڈیرہ عبدالخالق میرعثمان بادینی میر زابد ریکی میر یونس عزیز زہری یحیی خان ناصر حاجی رحمت اللہ کاکڑ صفی اللہ مینگل اور دیگر نے پیام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ کشمیر کے وزیر اعظم کے آنسو اور سلیکٹیڈ کی بزدلی سے کشمیر کے سودا کی بوآرہی ہے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی فریاد نے پاکستانی اداروں کو ہلا کرکے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ لہجے میں بات کرنے والا ایک سال کی بربادی کا حساب دیں کنٹینر دینے کاوعدہ کرنے والا آج ہم سے این آر او مانگ رہا ہے مگر عوام ملک کی معاشی اور نظریاتی میدان میں دیوالیہ کرنے والوں کو مزید این آر او دینے کیلئے تیار نہیں آزادی مارچ میں پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہوگا گلی کوچوں میں عاشقان رسول پر گل پاشی ہوگی انہوں نے کہا کہ فوج ملک کی جغرافیائی سراحدات جبکہ جمعیت علما اسلام ملک کی نظریاتی سرحدات کی محافظ ہے تاریخ گواہ ہے کہ کل برصغیر سے انگریزوں کو مار بھگایا تھا آج ملک دشمن ایجنٹوں سے وطن عزیز کو آزاد کرائیں گیانہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت پاکستان کی نظریاتی شناخت ختم نبوت کے قانون ختم کرنے کیلئے یہ حکومت لائی گئی جمعیت علما اسلام کا ایک کارکن زندہ ہو نظریہ پاکستان اور دوقومی نظریہ ختم نہیں کرسکتے اور ہم اپنے اکابرین کی عظیم جدوجہد پر آنچ نہیں آنے دیں گے یہ ملک ہمارے اکابرین کی میراث ہے ان پر جھنڈا لہرانے والے ہمارے ہی اکابر تھے انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت اور اسلامی تشخص کی جدوجہد میں پاکستانی قوم ہماری پشت پر ہے عقیدہ ختم نبوت کو خطرات لاحق ہیں اس لئے آزادی مارچ وقت اور ملک کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کو صوبہ کی سطح پر فعال بنانے اجماعتی مشن اغراض و مقاصد کے حصول کیلئے خلوص نیت کے ساتھ پرعزم ہے کشمیر پر بھارت کی جارحیت کے خلاف جمعیت علما اسلام مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ نہ صرف کھڑی ہے بلکہ اس کی ہر ممکنہ حد تک سیاسی واخلاقی حمایت جاری رکھے گی کشمیرکی جغرافیائی حیثیت کوختم کرنے سے خطے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے آج مودی اپنے اقاوں امریکہ اور اسرائیل کی ایما پر پاکستان کو دھمکیاں دے کر پاگل پن کا مظاہرہ کررہا ہے ان کو پتہ نہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے ملک کا دفاع خوب جانتا ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ملک کے خلاف گہری سازش ہورہی جس سے ہم بخوبی واقف ہیں اور جمعیت علما اسلام ملکی اور بین الاقوامی ایشوز پر گہری نظر رکھتی ہے آج بھارت کی بین الاقوامی قوانین سے روگردانی اور مظالم کا سختی سے نوٹس لینا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی بجائے ٹھوس اقدام کی ضرورت ہے پوری قوم دفاعی اداروں کی پشت پر ہوگی انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جماعت کے مقاصد کو اولیت دینی ہوگی جمعیت علما اسلام بلوچستان کی سب سے موثر مذہبی وسیاسی قوت ہے اس جماعت کو اس مقام تک پہنچانے میں ہمارے اکابرین کی شبانہ روز محنت اور جدوجہد شامل ہے جنہوں نے انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں اسے کامیابی اور ترقی کے بام عروج تک پہنچایا اب اس نیک اور مبارک کاز کی حفاظت کی جائے گی کارکنوں کے درمیان محبت واخوت کی فضا قائم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ اقتدار کی نہیں عقیدے اور نظریئے کی ہے ہماری قیادت کی پیشن گوئیاں حرف بہ حرف صحیح ثابت ہورہی ہیں کیونکہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ کس کے اشارے اور تعاون سے پاکستان پر ناجائز طور پر مسلط ہوکر قادیانیت کے فروغ اور ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنا چاہتے ہیں جمعیت علما اسلام جابر اور ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کو جہاد سمجھتی ہے جنہوں نے غریب عوام پر مہنگائی کی سونامی مسلط کی اور قرضوں تلے ملک کو ڈوبادیا ہے ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ آج ملک کی اسلامی و نظریاتی شناخت کو خطرہ ہے ان کے آتے ہی پورے ملک میں قادیانی لابی سرگرم ہوگئی ہے جمعیت علما اسلام کے ہوتے ہوئے ناممکن ہے پاکستان نظریہ اسلام اور جمعیت علما اسلام لازم ملزوم ہیں آزادی مارچ اسلام آباد کا پرامن رخ کریں گے عالمی قوتوں کی ناک کے نیچے بنیادی انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں معصوم بچوں بوڑھوں خواتین پر تشدد کا بازار گرم کئیے رکھا ہے دوسری طرف پاکستانی حکمران صرف لفاظی کے ذریعے قوم کو بے وقوف بنارہی ہے انہوں نے کہا اگر یہی حکمران رہے کشمیر اور سی پیک کے بعد اب ایٹمی پروگرام کو بھی رول بیک کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کی کارگردگی قوم کے سامنے ہے جمعیت علما اسلام کے کا دامن کرپشن سے صاف ہے شفاف کردار کے باعث قوم کی قیادت کررہی ہے موجودہ حکومت نے پہلا یلغار ختم نبوت پر وار کیا اور قادیانی لابی کی سرگرمیوں کو فروغ ملا اور ان کی خوشنودی کیلئے کرتاپور پر راہ داری دی آج ملک کو لبرل فاشسٹ بنانے کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم ہمارا ساتھ دیں