حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر انکے حل کے لیے فوری احکامات جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 20 ستمبر 2019 21:25

حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری کا انعقاد سائلین کے مسائل سن کر انکے حل کے لیے فوری احکامات جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے آج ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد ،اے ڈی سی آر محمد میثم عباس ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے علاوہ دیگر ضلعی افسران اور پولیس افسران کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی کثیرتعداد موجودتھی ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے عوام کے مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر قانون اور میرٹ پر حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ہم آپ کے پاس آئے ہیں کیونکہ آپ کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ ہم عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :