نیب نے 71 ارب وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی: جسٹس (ر) جاوید اقبال

جمعہ ستمبر 23:55

نیب نے 71 ارب وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی: جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا ہے کہ نیب میگاکرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ 2019 میں دگنی شکایات، انکوائریاں اورانویسٹی گیشنزکو نمٹایا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ادارے نے 71 ارب وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، گذشتہ 22 ماہ میں عدالتوں میں بدعنوانی کے 600 ریفرنس دائر کئے۔

(جاری ہے)

جسٹس (ر) جاوید اقبال کے مطابق قومی وبین الاقوامی معتبراداروں نے نیب کی کوششوں کوسراہا ہے، گیلانی وگیلپ سروے کیمطابق59 فی صد افراد نیب پراعتماد کرتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے تناظرمیں مفاہمتی یادداشت پردستخط کئے۔خیال رہے کہ گزشتہ دونوں نیب نے پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زاید اثاثوں کا کیس تھا، اس ضمن میں تفتیش جاری ہیں، انھیں آج سکھر منتقل کیا جائے گا۔