سنٹرل جیل بنوں سے فرار ہونے والے قتل اقدام قتل کے مجرم اشتہاری کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:56

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) سنٹرل جیل بنوں سے فرار ہونے والے قتل اقدام قتل کے مجرم اشتہاری کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا مجرم اشتہاری اعجاز ولد گل دراز سکنہ کوٹی سادات علاقہ تھانہ بسیہ خیل جو کہ 2012میں جیل بریک کے دوران جیل سے فرار ہوا تھا اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا مسمی ضلع بنوں پولیس کو قتل اقدام قتل اور کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔