اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 18 ملزمان گرفتار

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے چرس، اسلحہ و ایمونیشن اور خنجر برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد آپریشن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری ہے۔

کریک ڈاون کے دوران سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم نعمان سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔ بنی گالہ پولیس نے بغیر اجازت تعمیرات کرنے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گولڑہ پولیس نے ملزم حماد رضا سے خنجر برآمد کر لیا جبکہ ملزم ڈانگ ننگ جو کہ چینی ہے پاکستان میں اپنی رہائش سے متعلق کو ثبوت پیش نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ملزم ہاشم افغانی جو کہ افغان نیشنل ہے، پاکستان میں اپنی رہائش سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا، کو گرفتار کر لیا۔

انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار ملزم سہیل مسیح کے انکشاف و نشاندہی پر پسٹل 9mm برآمد کر لیا۔ کورال پولیس نے گرفتار ملزم قمر عباس کے انکشاف و نشاندہی پر پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم تیمور علی سے 1کلو 115گر ام چرس برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔