مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.4 ارب روپے کے سودے

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,244 کی سطح پر بند ہوا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.4 ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,123 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.848 ارب روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.103 ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.033 ارب روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 675.054 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 355.708 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 147.966 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 110.308 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 81.321 ملین روپی, پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 50.356 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 41.856 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.106 ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 14.288 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 0.474 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :