ڈالر کیخلاف روپے کی تاریخی پیش قدمی جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈا لر 156.30 روپے کا ہو گیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 21:53

ڈالر کیخلاف روپے کی تاریخی پیش قدمی جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2019ء) ڈالر کیخلاف روپے کی تاریخی پیش قدمی جاری، کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک ڈا لر 156.30 روپے کا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر15پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.25روپے سے گھٹ کر156.10روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے سے کم ہوکر 156.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے ہوگئی اور قیمت فروخت156.30روپے پر بدستور برقرار رہی۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید172.50روپے سے گھٹ کر171.50روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے گھٹ کر173.50روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے 194روپے سے بڑھ کر195.50روپے فروخت 195.50روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہوگئی ۔