ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں 35 لیڈیز پولیس افسران واہلکاروںکی فائر پریکٹس

ہفتہ 21 ستمبر 2019 00:00

لاہور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز کی زیرنگرانی لیڈیز پولیس افسران و اہلکاروںکی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ڈویژن کے مختلف تھانہ جات اور پولیس لائنز میں تعینات 35 لیڈیز اہلکاروںکو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ دوران فائر پریکٹس بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 رائونڈ فائر کروائے گئے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ بھی دی گئی۔ فائر پریکٹس مرحلہ وار لاہور پولیس میں تعینات تمام لیڈیز افسران و اہلکاران کو کروائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا اس موقع پرکہنا تھا کہ فائر پریکٹس کا مقصد لیڈیز افسران و اہلکاران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ یہ اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے لیڈیز پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔اس سے قبل 50 لیڈیز افسران و اہلکاروںکو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔