Live Updates

تاجرتنظیموں نے 9اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی

تاجر تنظیموں کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات ناکام،شناختی کارڈ کی شرط، سیل ٹیکس،رجسٹریشن اور فکسڈ ٹیکس اسکیم کے خدوخال پر اتفاق نہ ہوسکا،9اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 20 ستمبر 2019 21:55

تاجرتنظیموں نے 9اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے 9اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی، تاجر تنظیموں کے ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں،شناختی کارڈ کی شرط، سیل ٹیکس،رجسٹریشن اور فکسڈ ٹیکس اسکیم کے خدوخال پر اتفاق نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر سے تاجرتنظیموں کے نمائندے اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔

سیکرٹری جنرل آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر نمائندے اسلام آباد میں 9اکتوبر کو اکٹھے ہوں گے۔دوسری جانب ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو حالات کو سمجھنا چاہیے ان کو اداروں سے لڑوانے کی کوشش کی جارہی ہے،عدلیہ کے معاملات ، اب میڈیا پر ٹربیونلزبنائے جارہے ہیں،تاجر تنظیموں کے ایف بی آر کے ساتھ معاملات طے نہیں ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اکیلئے ہی بھاری ہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ وہ مدارس کے طلباء کو سوچ سمجھ کرباہر نکالیں گے۔وہ بڑے سیاستدان ہیں وہ نہیں چاہیں گے کہ حالات سے ایک حد سے باہر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ معیشت گرتی جا رہی ہے، کرپٹ لوگوں کو پکڑکرنا اور احتساب کا فائدہ لوگوں کو نہیں پہنچ رہا توہمیں کیا احتساب سے فائدہ ہے؟ جہنم میں جائے اس طرح احتساب ؟ چاہیے تو یہ اس لیاقت مالی کے گھر کو سکول بنا دیں، اربوں روپیہ اگر پکڑا ہے تواس سے روٹی کی قیمت کم ہونی چاہیے لیکن روٹی کی قیمت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے۔

ہمیں ایسے احتساب سے کیا فائدہ ہے؟چیئرمین نیب نے 71ارب جمع کروایا تو کیا بجلی سستی ہوئی ہے؟وہ 71نہیں 1000ارب بھی کہہ دیں توہماری صحت پر کیا فرق ہے؟ عوام کی زندگیوں میں تواس کا الٹا فائدہ ہورہا ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔لیکن اس طرح کے چورن اب بند ہوگئے ہیں یہ اب سب ٹھیک ہوجائیں گے، لوگوں میں شعور بڑھ گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات