گوجرانوالہ میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، لڑکی نے ملاقات کے بہانے لڑکے کو بلا کر اسے زندہ جلا دیا

سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان کی حالت تشویش ناک

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 ستمبر 2019 23:12

گوجرانوالہ میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، لڑکی نے ملاقات کے بہانے ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) گوجرانوالہ میں پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ، لڑکی نے ملاقات کے بہانے لڑکے کو بلا کر اسے زندہ جلا دیا، سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان کی حالت تشویش ناک ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں نوجوان کو زندہ جلا دینے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔

گوجرانوالہ میں لڑکی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکے کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ تھانہ اوپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سندس نامی لڑکی نے یاسین نامی لڑکے کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ سندس نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تیل چھڑک کر آگ لگادی، جس سے نوجوان بری طرح جھلس گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان اس وقت لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ کا مقدمہ لڑکی سندس اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور ملزمہ سندس کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ تاہم اس کے باقی ساتھی تاحال مفرور ہیں۔ جبکہ تاحال یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ سندس نے کس وجہ سے نوجوان پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگائی۔