نیب نے رہنما پیپلز پارٹی میرعباس جکھرانی کو گرفتار کر لیا

پی پی رہنما کو بم پروف گاڑی کی خریداری پرتفتیش کیلیے گرفتار کیا گیا، انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی جس کے ختم ہونے پر نیب نے جیکب آباد میں چھاپہ مار کر گرفتاری عمل میں لائی

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 ستمبر 2019 23:30

نیب نے رہنما پیپلز پارٹی میرعباس جکھرانی کو گرفتار کر لیا
جیکب آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر2019ء) نیب نے رہنما پیپلز پارٹی میرعباس جکھرانی کو گرفتار کر لیا، پی پی رہنما کو بم پروف گاڑی کی خریداری پرتفتیش کیلیے گرفتار کیا گیا، انہوں نے سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی تھی جس کے ختم ہونے پر نیب نے جیکب آباد میں چھاپہ مار کر گرفتاری عمل میں لائی۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور فریال تالپور کے قریبی ساتھی میرعباس جکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنما پیپلز پارٹی میرعباس جکھرانی کیخلاف بم پروف گاڑی کی غیر قانونی خریداری کا کیس کئی ماہ سے چل رہا تھا۔ میرعباس جکھرانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے تین ماہ کی ضمانت حاصل کی تھی۔ اب ان کی تین ماہ کی ضمانت ختم ہونے پر نیب نے جیکب آباد میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔ نیب نے میرعباس جکھرانی کو گرفتار کرنے کے فوری بعد مزید تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ میرعباس جکھرانی جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے چئیرمین ہیں اور انہوں نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بم پروف گاڑی خرید کر تحفے میں دی تھی۔