سرکاری افسران اور ملازمین اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بناکر ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں، محنتی اور فرض شناس سرکاری اہلکار اداروں کا اصل اثاثہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم سیالکوٹ، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ صحت کے افسران اور ملازمین کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چودھری ارشد، سی او او میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ فیصل شہزاد، سی او او ہیلتھ ڈاکٹر اصغر ، سی ای او ایجوکیشن یونس وڑائچ بھی موجود تھے ۔ ڈی سی سیالکوٹ سید بلال حیدر نے کہاکہ عوام مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران اپنے دفتر کے دروازے کھلے رکھیں اور عوام کو سرکاری محکموں کے متعلقہ شکایات اور مسائل کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملازمین سرکاری اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ضابطہ اخلاق کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ بطور ڈپٹی کمشنر ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور عوام کو بلاوجہ سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیںاس سلسلہ میں ماڈرن موبائل ایپس ، ویپ سائیٹ اور ہیلپ لائن کا سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونے شروع ہوگئے ہیں ۔

اس موقع پر ڈی سی سیالکوٹ نے اے ڈی سی ریونیوچودھری ارشد، سی ای او ایم سی ایس فیصل شہزاد، ایم او پلاننگ ، ٹاپ بیسٹ میڈیکل /وویمن میڈیکل افسران میں نقد انعامات تقسیم اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں ۔ تقریب کے آخر میں سی ای و ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈی سی سیالکوٹ کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :