سیالکوٹ میں 3نوجوا نوں نے اپنے ہی گائوں کی22 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 01:15

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) سیالکوٹ میں نوجوانوں نے اپنے ہی گائوں کی22 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتول کو ہی ڈاکو بنا دیا۔ ورثاء کا ڈی پی او دفتر کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ جودھے والی میں فیصل وغیرہ تین افراد نے گائوں کی22 سالہ اویس کو گھر بلایا اور دروازے کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔ پولیس نے ملزمان سے ملی بھگت کر کے مقتول اویس کو ڈاکو بنا دیا اور قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر مقتول کے ورثا نے ڈی پی او دفتر لاش رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا ہے مقتول کے قاتلوں فیصل، ناصر اور سلیمان کو گرفتار کیا جائے۔