آسمانی بجلی گرنے سے فٹ بال کھیلتے دو کھلاڑی زخمی ہو گئے

ویسٹ انڈیز میں مقامی کالج کے طلبہ میچ کھیل رہے تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ ستمبر 07:22

آسمانی بجلی گرنے سے فٹ بال کھیلتے دو کھلاڑی زخمی ہو گئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء)    ناگہانی آفت کہیں بھی اور کسی پر بھی آ سکتی ہے۔دنیا بھر میں کئی ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جو کہ کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ میںمحفوظ ہو پاتے ہیں۔قانون قدرت بھی نرالے اصول رکھتا ہے کہ خوش ہوتے انسان کو دکھ میںمبتلاکر دیتا ہے اور دکھی انسان کو خوشی دے دیتا ہے۔وہ قادر قدرت ہے جسے چاہے جس نعمت سے نواز دے اور جس سے نعمت چھین لے۔

قدرت کا ایک ایسا ہی واقعہ ناگہانی آفت کی صورت میں ویسٹ انڈیز میں اس وقت پیش آیا جب ایک گراﺅنڈ میں مقامی کالج کے طلبہ فٹ بال میچ کھیلنے میں مصروف تھے۔میچ کھیلنے اور دیکھنے والوں کی خوشی اس وقت غارت ہو گئی جب فٹ بال پلیئرز پر آسمانی بجلی آفت کی صورت میں گر پڑی اور دو لڑکے موقعہ پر بے ہوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

 


فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے جبکہ باقی محفوظ رہے۔

ان پلیئرز کے علاوہ شائقین میںسے بھی کوئی لڑکا زخمی نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جزیرے جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں دو کالج ٹیموں کے دوران فٹبال میچ کھیلا جارہا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک بجلی چمکی جس کے بعد 2 کھلاڑی اپنا سر پکڑ کر زمین پر گرگئے جس کے فوری بعد میچ روک دیا گیا۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے 2 کھلاڑی شدید متاثر ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ کھلاڑیوں کو سینے میں درد کی شکایت بتائی جاتی ہے تاہم کھلاڑیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔مقامی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے3 مزید کھلاڑی بھی معمولی متاثر ہوئے تھے جنہیں گراو¿نڈ میں ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔