Live Updates

عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پیدا ہو گئی

بااثر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے۔ سینئیر صحافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 21 ستمبر 2019 10:36

عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پیدا ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2019ء) : سینئیر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ آج تک خبریں آ رہی تھیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بااثر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے۔

اب یہ بات کب اور کہاں جا کر ختم ہو گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔محمد مالک نے مزید کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب پر بااثر حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کوا س وقت سے ہی تنقید کا سامنا ہے جب سے وہ وزیراعلیٰ بنائے،سینئیر تجزیہ نگاروں اور اپوزیشن کی طرف سے انہیں ایک ناتجربہ کار وزیر اعلیٰ قرار دے دیا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ان کا دفاع کیا،جس سے یہ تاثر بھی ملا کہ شاہد عثمان بزدار اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن محمد مالک نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار سے اب اسٹیبلشمنٹ بھی خوش نہیں ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے حکومت اور اسٹیبشلمنٹ میں دراڑ پڑنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔اس سے قبل : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے کئی بار ایسے کام کیے جو میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔

جہاں ایک طرف عثمان بزدار پروٹوکول کے اصولوں سے لاعلم ہیں وہیں ان پر یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ فائلیں تک نہیں پڑھ سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ اسی حوالے سے معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب آدھا پاکستان ہے،جہاں آپ نے اگلی جنگ لڑنی ہے،جہاں تبدیلی لانی ہے ،جہاں مسلم لیگ کا گڑھ ہے جہاں آپکا شریفوں سے مقابلہ ہے،ایسے صوبے میں عثمان بزدار جیسے بنے کو وزیر اعلیٰ کیسے لگایا جا سکتا ہے۔

نہ سڑکیں ہیں نہ ہی کوئی اور سہولتیں،عوام تو لٹ چکی ہے۔جب کہ اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو پنجاب کی حالت کی ہے اگار آج پنجاب میں الیکشن کروائے جائیں تو تحریک انصاف 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی.عمران خان نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں الیکشن کروایا گیا تو پی ٹی آئی بیس سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات